شیخ رشید میں واضح تبدیلی :

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کا اہم منصب سنبھالنے کے بعد فرزند پنڈی شیخ رشید میں بھی تبدیلی آگئی ، گزشتہ روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران وہ آنے والے وقت کے حوالے سے بار بار اپنے لیے بحثیت وزیرداخلہ کے الفاظ استعمال کرتے نظر آئے ۔

گزشتہ وزارتوں میں جہاں پنڈی بوائے سیاسی مخالفین کے خلاف تند وتیززبان استعمال کرتے تھے اس میں بھی بہت کمی آئی ہے اور وہ اب مریم نواز کے لیے مریم نواز صاحبہ اور فضل الرحمٰن کے لیے لیے مولانا صاحب جیسے الفاظ استعمال کرتے نظر آئے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سب میرے لیے قابل احترام ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.