شیخ رشید نے ایسی سازش بے نقاب کردی کہ پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر شیخ رشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے، مفتی محمود نے بھی کہا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہے اس کا نتیجہ جو نکلا، وہ بھی ان کے سامنے ہے، کہیں گند پڑ گیا تو ملک میں افرا تفری پھیل

جائے گی ، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 31 دسمبر تاریخ دی ہے۔بیس 20فروری میری تاریخ ہے، جھاڑو پھر جائے گا، کوئی بھی ناخوشگوارکا واقعہ ہوسکتا ہے، کورونا پھیل سکتا ہے، پہلے وہ چہلم پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن پکڑے گئے، سب کو چاہیے ماسک کا استعمال کریں۔ بالاآخر پیپلزپارٹی ان سے علیحدہ ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان بپھرے ہوئے ہیں بپھرے رہیں۔مفتی محمود نے بھی بیان دیا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، اس کا جو نتیجہ نکلا تھا وہ بھی ان کے سامنے ہے۔ان کا جو نتیجہ نکلے گا، مجھے توپتا ہے یہ عمران خان کا کچھ نہیں کرسکتے، اگر ان کو نہیں پتا تو اتنا کام کریں جتنا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ اب بھی میری جان خطرے میں ہے۔ چار ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے۔ کہیں گند پڑ گیا تو اس ملک کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائےگا۔ کسی کو ملک میں افراتفری پھیلانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔بارہ کہو سے بھارت کے زیراثر ٹیم پکڑی گئی جوعلماء کو شہید کرنا چاہتی تھی۔اپوزیشن کا ہم پر کوئی دبائو نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کی بے وفوقی ہے ، انہیں سوچنا چاہئے کہ اس سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے پر بھر بھی اگر انہیں جلسے جلوس کرنے ہیں تو یہ ماسک کا لازمی انتظام کریں۔باالآخر پیپلزپارٹی ان سے علیحدہ ہوجائے گی اور دعوی سے کہتا ہوں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔ اگر اپوزیشن نے قانون کوہاتھ میں لیا تو قانون ان کی چھترول کرے گا۔آخر کار الیکشن انہوں نے بھی لڑنا ہے، ہم نے بھی لڑنا ہے، لیکن یہ عمران خان سے ڈرے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے چینی، آٹے کا مسئلہ حل کردیا تو اس پر کوئی چوری کا الزام نہیں ہے۔عمران خان کی واحد حکومت ہے، جس نے ٹڈی دل، کورونا کو حل کیا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو کہتا ہوں کہ اپوزیشن کا خوفناک ایجنڈا ہے، پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنا عالمی ایجنڈا ہے، فرقہ واریت پھیلانا انٹرنیشنل سازش ہے، نوازشریف اس کا آلہ کاربن رہے ہیں ، کیونکہ نواز شریف نے فوج کیخلاف بات کی، جو کہ خود جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہے۔نوازشریف نے جو غلطیاں کی ہیں وہ گانٹھیں اپنے دانتوں سے کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سارے زیادہ تر وزراء نئے ہیں، لیکن عمران خان نے بہت سیکھا ہے۔مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے۔عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں بس مہنگائی کی وجہ سے اختلافات ضرور ہے۔کیا عمران خان فون پر ہی ٹی وی دیکھتا رہتا ہے، اسے کو کئی بار کہا کہ ٹی وی کم دیکھا کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *