شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کی کامیابی کے بعد 6 ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں لاسکتا، آج نئی سیاست میں ایک نیا عمران خان ہوگا۔اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اراکین کی گنتی

پوری تھی، جو سوچ رہے تھے کہ عدم اعتماد لائیں گے وہ اب انتظار کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نےخطاب کیا کہ میں سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، تبدیلی لانا چاہتا ہوں، وزیراعظم نےکہا کہ میں پسے ہوئے طبقوں کی آواز بننا چاہتا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن نے پوری کوشش کی کہ عمران خان ناکام ہو، ہم انشااللّٰہ کامیاب ہوں گے اور بہتری کی طرف جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ حفیظ شیخ موجود تھے لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں کی، ہمیں اب الیکشن کمیشن کی بجائے کل کے الیکشن کی طرف دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بہت بڑا دن ہے، عمران خان اعتماد کا ووٹ لینےجا رہے ہیں، خدانخواستہ اگر اونچ نیچ ہوگئی تو اپوزیشن کے لیے ایک بڑا عجیب دن ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.