شیخ رشید کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ،

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہی ملک کی جمہوریت، معیشت اور ملک کا استحکام ہے،بدامنی پھیلانے والے ملک کے حالات خراب کرانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئینگے۔ شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے جلوس اپوزیشن

کا حق ہے لیکن اگر اپوزیشن نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے جلوسوں سے کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا بھی اندیشہ ہے، شرپسند عناصر پاکستان میں حالات خراب کرانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، پاکستان کی فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے جس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں۔پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے پاک فوج پاکستان میں عدم استحکام نہیں ہونے دے گی، ملک کی جمہوریت فوج ہے۔ملکی معیشت فوج ہے اور ملک کا استحکام فوج ہے، پاکستان کی ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے،ا وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کل بھرپور جواب اور واضح پیغام دیا کہ کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *