شیخ رشید کا حیران کن بیان

راولپنڈی(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ گروپ بنتے رہتے ہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، جہانگیرترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب تاریخی تھا

جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزیدفروغ ملا، اب پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات اتنے مضبوط ہوگئےہیں جتنے پہلے کبھی نہ تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جماعتوں میں گروپ بنتے رہتے ہیں، جہانگیر ترین کا مسئلہ کوئی بڑا نہیں، جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ نے کل فلسطین میں امداد بھیجی ہے، جمعہ کو ڈھائی بجے لال حویلی کے باہر فلسطینیوں کے حق میں جلسہ ہوگا، لال حویلی کے باہر کوویڈ کا خیال رکھ کر جلسہ کریں گے۔

Comments are closed.