شیخ رشید کا ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے دبنگ انداز میں کہا کہ ʼلڑائی کا اعلان ہوچکا ہے اور نواز شریف کیساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا، ن لیگ پر فوری پابندی لگائی جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہے، بھارت میں الطاف حسین کو اتنی کوریج نہیں مل رہی جتنی گزشتہ روز نواز شریف کو ملی ہے، الطاف حسین نمبر دو کا نام نواز شریف ہے۔انہوں مزید کہا کہ ʼشہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے وہ بہتر کھیل رہا ہے مگر یہ لوگ اسکی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ʼنواز شریف صاحب بھگوڑے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ʼنوٹی فکیشن جاری ہونا چاہیے کہ نواز شریف کی پارٹی ملک دشمن پارٹی ہے اور اس پر پابندی لگائی جاتی ہے، یہ پڑوسی ملک سے پیسے لے کر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ʼمریم نواز کو اگر باہر نہ بھیجنا ہوتا تو یہ ٹولہ کبھی اکٹھا نہیں ہوتا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ʼنواز شریف صاحب استنبول کے ہوٹل میں 11 بجکر 20 منٹ پر ہونے والی ملاقات سے میں واقف ہوں اور میں نے خود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی مفادات کی سیاست کو جانتے ہیں، اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں۔انھوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، مریم نواز بتائیں انہوں نے کسی غریب سے آخری ملاقات کب کی؟سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے جلسے میں اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی، ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *