شیخ رشید کب کب صوبائی اور وفاقی وزیر رہے؟

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) صبح تک وفاقی وزیر ریلوے رہنے والے شیخ رشید کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ۔ نوٹیفنیکشن جاری ہوتے ہی شیخ رشید نےفوری وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا ، وزیراعظم عمران خان نے انہیں سب سے پہلے پی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ شیخ رشید اپنے سیاسی کیرئیر میں 15 بار وزیر رہ چکے ہیں ، پہلی بار نواز شریف نے 1991 میں انہیں اپنی وزارت عظمٰی کے دوران وزیر صنعت کا قلمدان سونپا ، نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید کو باری باری کئی وزارتیں ملیں ، 2002 میں وزیراعظم ظفراللہ جمالی کے دور میں شیخ رشید وزیراطلاعات رہے ، 2018 میں شیخ رشید کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا اور اب پھر انکی وزارت تبدیل کرکے انہیں انکی پسندیدہ وزارت دے دی گئی ہے۔ ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.