شیخ رشید کی تہلکہ خیز وارننگ

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی مخالف ہے یہ بات کابینہ میں بھی کہتا ہوں‘عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں البتہ مہنگائی کی وجہ سے اختلاف ضرور ہوگیا ہے۔عمران خان کی شخصیت پر کوئی الزام نہیں حکومت کی کارکردگی پر الزام ہے،

مہنگائی کو اس سال نہ روکا تو ہمارے خلاف عوام کا غصہ بڑھے گا‘ عمران خان مہنگائی کو ختم کردیں گے اور پانچ سال پورے کریں گے‘ اپوزیشن جلسوں سے کورونا پھیلائے گی جبکہ بدامنی کا کوئی واقعہ بھی ہوسکتا ہے۔انڈین ایجنٹس ملک میں بدامنی کی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں‘ انڈین عناصر کی ٹیم پکڑی گئی جو سنی اور شیعہ جھگڑا پیدا کرنا چاہتی تھی‘ عمران خان کہیں نہیں جارہے ان کو جتنے جلسے جلوس کرنے ہیں کرلیں ‘ انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ان کے ساتھ دو گز لمبا ہاتھ کرے گا، اپوزیشن 27دسمبر تک جلسہ مہم ختم کریں۔20فروری تک ان کا کام تمام ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن سے الگ ہوجائے گی، فضل الرحمن بپھرے ہوئے ہیں بپھرے رہیں، مولانا مفتی محمود نے بھی ایک حکومت کو سلیکٹڈ کہا تھا اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے، اپوزیشن کے جلسوں پر حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی نہیں رہتی ہے، اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ان کا وہ حال کرے گا کہ یاد رکھیں گے۔پیپلز پارٹی سندھ سے استعفے نہیں دے گی‘ہمارے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو بھی آپس میں الیکشن لڑنا ہے‘ عمران خان نے چینی آٹے کا معاملہ حل کرلیا تو اس پر چوری اور مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے‘ایم ایل ون عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے بن رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کوا ختلاف رائے کا حق ہے جلسے جلوس کریں بعد میں ان کو ٹوٹنا ہے، اپوزیشن چار مہینے گند ڈالے گی کسی جگہ گند پڑگیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔ حالات خرا ب ہیں چار مہینے میں مجھ سمیت کوئی شخص بھی مارا جاسکتا ہے،ساری قوم سے کہتا ہوں اپوزیشن کا ایجنڈا خوفناک ہے‘یہ پاکستان کے استحکام کے خلاف عالمی ایجنڈا ہے اور نواز شریف اس کے آلہ کار بن رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *