شیخ رشید کی دنگ کر ڈالنے والی پیشگوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان  کا استعفی ہوگا نہ ہی اپوزیشن استعفے دے گی ۔  عمران خان سرخرو ہونگے، لانگ مارچ اور استعفوں کو ہینڈل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سندھ اسمبلی کی قربانی کے باوجود بھی سینٹ الیکشن ہوں گے.

قانون کے مطابق سینٹ کے الیکشن فروری میں ہو سکتے ہیں، ملک کو اپوزیشن کی ذاتی مفاد کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات ہیں، اپوزیشن جماعتیں بند گلی میں جا رہی ہیں، ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں نے استعفے دینے ہیں تو کل کی بجائے آج دیں، لانگ مارچ کرنا ہے تو فروری کے بجائے 25 دسمبر کو کریں، استعفوں کا معاملہ ہی (ن) لیگ کی تقسیم کا باعث بن رہا ہے، بہت سے لوگ مریم نواز کے کہنے پر استعفے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہیں، حکومت ان کی آلہ کار نہیں بنے گی، اپوزیشن والے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو بارڈر سے خطرہ نہیں ہے، دشمن قوتیں پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.