شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی ایمان مزاری کی کلاس لگا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت پر سخت تنقید کرنے پر اپنی ہی بیٹی ’ ایمان مزاری ‘ کو ٹویٹر پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ”

اگر ملک کو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ملک کا مذاق ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔۔۔ ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا۔“ایمان مزاری کے اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ”میں شرمندہ ہوں کہ تم اتنے ذاتی نوعیت کے بے بنیاد الزامات کا سہارا لو گی ، خصوصی طور پر جب بطور وکیل آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ بغیرثبوت اس طرح کے الزامات بدنامی ہے ،جب تمام بنیادی مسائل پر مبنی تنقید ناکام ہو جاتی ہے تو ذاتی نوعیت کے الزام تراشی کرنا سیدھا شرمناک ہے ۔

Comments are closed.