صاف نظر آرہا ہے کہ۔۔۔۔۔ سہیل وڑائچ کا خصوصی تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ روایتی طور پر خانیوال کا ضمنی الیکشن بہت دلچسپ تھا ، ن لیگ کے جیتنے والے امیدوار عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے ، بہر حال نتیجہ روایتی آیا ہے ، دیہی علاقوں میں ن لیگ کی پوزیشن پی ٹی آئی

سے بہتر ہے پیپلز پارٹی بہت کوششیں کر رہی ہے ، اور اب پنجاب میں ہر سیٹ پر میدان میں اتر رہی ہے ۔پنجاب میں تبدیلی کی باتوں میں ٹھہراؤ آگیا ہے ، وقت کم ہونے کی وجہ سے جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے پنجاب میں بزدار صاحب موجود رہیں گے معروف رپورٹر زاہد گشکوری نے کہا کہ ای وی ایم کے انتظامات کے لئے 424ارب روپے درکار آئندہ عام انتخابات پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہو سکتے ہیں۔

Comments are closed.