صبا قمر اور ایمان سلیمان جلد کس بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہونگی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔کہا جارہا ہے کہ صبا قمر اور ایمان سلیمان جلد ہی بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے

بننے والی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔زی فائیو کے پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔ایمان سلیمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر نے لکھا کہ آپ کو اسکرین پر دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگتا تھا، اب سیٹ پر بھی آپ کی مہارت کمال ہے۔صبا قمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے عرفان خان کے ساتھ فلم میں ’مٹھو‘ کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مٹھو کے فینز کو انتظار ہے۔‘اس سے قبل پروڈیوسر نے فواد خان کی تصویر شیئر کی تھی، تصویر شیئر کیے جانے کے بعد چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ وہ صنم سعید کے ہمراہ بھارتی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے اب صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

Comments are closed.