صبا قمر کا مداحوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک) بلاگر عظیم خان کے ساتھ محبت کے ڈراپ سین کے بعد پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی تاریخ کا اعلان کردیا۔صبا قمر نے سوشل میڈیا پر 25 سکینڈ پر محیط ‘چنگاریاں’ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ ہنسنے اور مسکرانے کے بعد روتی ہوئی نظر آتی

ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی بہادری چاہتی ہے جس میں ہم بار بار چوٹ کھا کر بھی سنبھل جائیں، ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور یہ ایک ایسی کہانی پر مبنی گیت ہے جو آپ سب سے متعلق ہے، یہ گیت 5 اپریل کو (آج ) میری سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا۔اداکارہ نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے آن سکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا بھی شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *