صحافی کےسوال پر شہباز شریف کا حیران کن جواب

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہناہے کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے،درخواست ضمانت میں تمام الزامات کاجواب دیا،خاندان یابچوں کوفائدہ دیناہوتاتوقوم کاپیسہ نہ بچاتا، بیٹوں کی شوگرملزکوایک روپیہ کافائدہ نہیں دیا۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت

میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی کے سوال ’کیا پی ڈی ایم آگے چلے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ قید میں ہوں مجھ سے قید خانے کے حالات کا پوچھو ،مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں ۔صحافی کے سوال ’پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں،آپ اتفاق کرتے ہیں؟کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنے کیسزکارونارورہا ہوں مجھے کیاپتہ،نیب الزامات پرعدالتوں میں پیش ہوکربتارہاہوں چوری نہیں کی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *