صدر ٹرمپ شریک ہونگے یا نہیں ؟ اعلان کردیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ سے آنیوالی خبروں کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر 15 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کئے جائیں گے۔گارڈز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی

کے پیش نظر کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے جبکہ نائب صدر مائیک پنس تقریب میں شریک ہوں گے۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ سوشل میڈیا پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔

Comments are closed.