صف اول کے تجزیہ کاروں کا حیران کن تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال نواز شریف واپس نہیں آئے تو کیا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دینے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔عدالت کے سامنے پیش ہونا

نواز شریف کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے،مظہر عباس نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی وجہ سے ن لیگ اور پاکستان کی سیاست میں کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوگا، ن لیگ کو نواز شریف کی نااہلی اور سزا کے باوجود نقصان نہیں ہوا، آج بھی ن لیگ پنجاب میں تحریک انصاف سے آگے نظر آتی ہے۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ہے ، نواز شریف کو مفرور قرار دینے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہوگی، نواز شریف کی غیرموجودگی میں ان کی بیٹی اور بھائی پاکستان میں موجود ہیں، ن لیگ پہلے کے مقابلہ میں کچھ عرصہ میں زیادہ متحرک بھی نظر آرہی ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.