صف اول کے کالم نگار نے کپتان جی کو آئینہ دکھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)ہمارے پیارے کپتان جی کرکٹ میں بھی آل راؤنڈر تھے اور اب حکومت بھی آل راؤنڈر کی طرح چلا رہے ہیں، وہ جب کسی تقریب میں خطاب کر رہے ہوتے ہیں تو بیک وقت ذاکر نائیک، مولانا طارق جمیل، نیلسن منڈیلا، آئن سٹائن اور جارج برنارڈ شاہ بن جاتے ہیں،

نامور کالم نگار نسیم شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اپنے تازہ ترین فتوے میں انہوں نے فرمایا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف اللہ کے عذاب کی پکڑ میں ہیں،یعنی انہوں نے ایک ہی جھٹکے میں اپنی حکومت، نیب اور ایف آئی اے کو آصف علی زرداری یا نواز شریف کے معاملے میں بری الذمہ قرار دیتے ہوئے انہیں عذاب الٰہی کا شکار قرار دیا ہے۔پیارے کپتان سے گذارش یہی کرنی ہے کہ  وہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے آصف علی زداری اور نواز شریف پر جتنی چاہے تنقید کریں، انہیں چور، لٹیرا، جو کچھ مرضی کہیں، مگر ایسا فتویٰ نہ دیں جو اُن کے اختیار میں نہیں، اللہ کے عذاب سے تو ڈرنا چاہئے۔ چہ جائیکہ یہ دعویٰ کیا جائے کہ کس کس پر اللہ کا عذاب نازل ہو چکا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.