صوبائی وزیر سبطین خان پھر نیب کے ریڈار پر

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت میں تحریک انصاف کے نامور رہنما اور صوبائی وزیر سبطین خان کیخلاف ایک اور نیب ریفرینس دائر کردیا گیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریفرینس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سلمان غنی، محمد اسلم، عبدالستار میاں، امیتاز احمد چیمہ اوردیگر شامل ہیں۔یہ ریفرینس

2 فولڈرز اور 500 صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نیب ریفرنس میں صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات لگائے گئے ہیں،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سبطین خان نے بطور وزیر منرل اینڈ مائنز اختیارات سے تجاوز کیا ، ان کے غیر قانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

Comments are closed.