صوبہ پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں کب ہونے کا امکان ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج طلب کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا ، سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا ۔

اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔

Comments are closed.