صوبہ پنجاب کے 19 اضلاع میں ہزاروں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور ٹریفک وارڈنز کی آسامیوں کا اعلان، مزید تفصیلات اس لنک میں

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہش مند جوانوں کیلئے خوشخبری، لاہور سمیت پنجاب کے 19 اضلاع میں کانسٹیبلز، پانچ بڑے شہروں میں 600 ٹریفک اسسٹنٹ اور 40 ڈرائیورز بھرتی کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10 ہزارکانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے، اسی حوالے سے

لاہور سمیت 19اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں 600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جاسکے۔اسی طرح صوبہ بھرسے 40 ڈرائیورز کو بھی بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ کانسٹیبلز کی سیٹوں پر بھرتیوں میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔امیدوار 12 اکتوبر سے 26 اکتوبرتک درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک سے دو روز میں بھرتیوں کیلئے اخبار اشتہار بھی جاری کردیا جائے گا۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.