ضمنی انتخابات کے لیے نام فائنل ۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار فائنل کر لئے،مشاورتی ٹیم نے اپنی تجاویز قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کو بھجوا دی،نوازشریف حتمی فیصلہ کرینگے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے کئے امیدوار فائنل کر لیے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی مشاورتی ٹیم نے

اپنی تجاویز قائد میاں نوازشریف کو بھجوا دی، سیدہ نوشین افتخار کو این اے 75ے ٹکٹ دی جا ئے گی، دوسرے ضمنی انتخابات پی پی 51 کے لئے سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ اور امتیاز باگڑی کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔کمیٹی نے فیصلہ کے مطابق شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ طلعت منظور چیمہ کو کو ٹکٹ دی جائے گی، قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف حتمی فیصلہ کریں گئے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں سمیت دیگر اہم لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ کمیٹیاں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں،کارنر میٹنگز سے خطاب  بھی کریں گی۔

Comments are closed.