طلال چوہدری کے گھر میں صف ماتم ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کی والدہ انتقال کر گئیں ۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’طلال چوہدری کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر سُن کر بہت افسوس ہوا۔‘

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’اس مشکل گھڑی میں اللّہ تعالیٰ طلال چوہدری اور اُن کے اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا کرے۔‘اُنہوں نے نون لیگی رہنما طلال چوہدری کی مرحوم والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔شہباز گِل کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد طلال چوہدری اور اُن کی مرحومہ والدہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *