ظاہر جعفر نے اپنے ہی وکیل کو ماننے سے انکار کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم کیس میں گواہوں کے بیانات اور جرح جاری رہی،ظاہر جعفرکاملک امجد کووکیل ماننے سےانکار،ملزم نے کہا کہ وکالت نامہ پردستخط نہیں کرونگا،میرا بیرسٹر وکیل بابر ہے۔ بدھ کو سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء بشارت اللہ،

اسد جمال،سجاد احمد بھٹی، ملک شہباز رشید،اکرم قریشی اور شہزاد قریشی عدالت پیش ہوئے جبکہ ضمانت پر رہا ہونیوالے اور گرفتار ملزمان اورمقدمہ کے چار گواہان نور مقدم کا واردات کے بعد طبی معائنہ کرنے والی خاتون لیڈی ڈاکٹر شازیہ، پولیس اے ایس آئی دوست محمد،جابر اور مدثر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔