عائزہ خان کی ارطغرل ٖغازی کی نامور اداکارہ کے ساتھ دوستی کے چرچے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ اصلحان خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر تُرک اداکارہ گلثوم علی یعنی اصلحان خاتون کے ہمراہ

دلکش تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں دونوں اداکارائیں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔عائزہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں پاک تُرک پرچم والے ایموجیز بناتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوبصورت گلثوم علی کے ساتھ۔‘دوسری جانب تُرک اداکارہ گلثوم علی نے عائزہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عائزہ آپ بہت زیادہ خوبصورت ہیں۔‘عائزہ خان اور اصلحان کی اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے، صارفین دونوں اداکاراؤں کی دوستی دیکھ کر بہت خوش ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ عائزہ خان ان دنوں پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی برینڈ کی تشہیر کے لیے موجود ہیں اور اُن کے اس پراجیکٹ میں ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ اصلحان خاتون بھی اُن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔جہاں پاک تُرک دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے تو وہیں ان دونوں ممالک کی شوبز انڈسٹریز بھی ایک ساتھ کام کرکے دونوں ممالک کے فنکاروں کی دوستی کو پروان چڑھا رہی ہیں اور اس بات کا اندازہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *