عائشہ اکرم نے اصل ملزمان کو پہچان لیا یا نہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی اور بے لباس کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نےاب تک 6 ملزمان کو شناخت کر لیا۔ذرائع کے مطابق کیمپ پرزن لاہور میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کی جانب سے ملزمان کی شناخت کا کام کیا گیا ۔

عائشہ اکرم نے ابھی تک 6 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ اپنے ساتھی ریمبو کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات میں کیمپ پرزن آئی تھیں۔عائشہ کے سامنے تمام ملزمان کو شناخت کے لیے کھڑا کیا گیا ۔واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے 160 افراد کی شناخت پریڈ آج کیمپ پرزن میں ہوئی۔اس سے قبل یہاں شناخت پریڈ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، عائشہ اکرم نے جج کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا ، سپرنٹنڈنٹ پرزن بھی شناخت پریڈ کے موقع پر موجود رہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو 20 بیس افراد کے گروپ میں متاثرہ خاتون کے سامنے کھڑا کیا گیا ۔

Comments are closed.