عائشہ اکرم پھر تھانے پہنچ گئیں ،

لاہور (ویب ڈیسک) گریٹر اقبال پارک کی مدعیہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سنگین نتائج کی وارننگز ملنے پر ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا, کیس میں ملوث ملزمان گرفتار کروانے پر عائشہ اکرم کو سنگین وارننگز ملی ہیں، جس پر اس

نے ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست دی تھی تفصیلات کے مطابق عائشہ نے تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے زندگی سے محروم کرنے کی وارننگز دی جا رہی ہیں۔ان کی اس عرضی کے بعد سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی۔یادرہے کہ مینار پاکستان واقعہ کے بعد سے عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی سٹار ریمبو خبروں میں ہیں، گزشتہ دنوں بھی کچھ آڈیو کالز انٹرنیٹ پر وائرل تھیں جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ گفتگو ان دونوں سٹار ز کے درمیان ہی ہوئی ہے اور کیس میں پکڑے گئے افراد سے لین دین کے بارے گفتگو ہورہی ہے ۔

Comments are closed.