عائشہ اکرم کی چوتھی فون کال بھی لیک ہو گئی ،

لاہور(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ ہونے والی ایک اور گفتگو لیک ہوئی ہے۔کال میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کوموبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔کال کے دوران عائشہ اکرم کہتی ہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے

پیسے لکھے ہیں ۔جس پر ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔عائشہ ریمبو کو تاکید کرتی ہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ۔تم کہنا میڈم نے لیا ان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ ویڈیوز بناتی تھی۔جس پر ریمبو کہتا ہے کہ او کے میں کہہ دوں گا۔