عائشہ اکرم کے ساتھ حادثہ پیش آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) خبروں کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب عائشہ اکرم کا برقع موٹرسائیکل کے پہیےمیں پھنس گیا جس کے باعث وہ سنبھل نہ سکیں اور موٹر سائیکل سے گِر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سے گرنے پر عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی جبکہ جسم پرچوٹیں بھی آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق عائشہ اکرم بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار جا رہی تھیں، عائشہ اکرم کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی ۔

Comments are closed.