عائشہ سہیل نے اپنے شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف خاتون اینکر عائشہ سہیل نے اپنے شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین پر زدو کوب کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ عائشہ سہیل کا کہنا ہے کہ اب تک بچوں اور اپنی عزت کی خاطر خاموش رہی مگر اب مزید نہیں سہہ سکتی ۔ انکا کہنا تھا کہ

انکے شوہر نے کچھ ماہ پہلے انہیں بچوں سمیت رات کو دو بجے گھر سے نکال دیا تھا۔ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ان کے ساتھ مسلسل غلط سلوک اور زدوکوب کرتا رہا ہے لیکن وہ برداشت کرتی رہی ۔ عائشہ سہیل نے بتایا ہے کہ اب وہ ایک علیحدہ گھر لے کر رہ رہی ہیں لیکن ان کا شوہر یہاں بھی بچوں سے ملنے کے بہانے آکر ان کے ساتھ بدتمیزی اور زدوکوب کرتا ہے۔  ’ عائشہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انکے بچوں کو بھی زبردستی لیجانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ خاتون اینکر کی درخواست پر انکے شوہر بیرسٹر حشام امیرالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Comments are closed.