عابد باکسر کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر کچھ افراد نے دھاوا بولا ہے ۔ اس حوالے سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع میرے گھر پردھاوا بولا گیا ۔

عابد باکسر نے بتایا کہ اس اٹیک سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا اور نقصان نہیں ہوا ہے۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے وارننگز مل رہی تھیں۔عابد باکسر کے گھر پر ہونیوالے اس اٹیک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے ۔

Comments are closed.