لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر عارف والا کے نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن گھر میں گھس کر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں لڑکی کی ماں جان بحق اور مبینہ طور پر نوجوان نے موت کو سینے سے لگا لیا ۔ خبروں کے مطابق عارف والہ کے علاقے قبولہ میں دوہرے 302 کی لرزہ خیز واردات ہوئی ،

جس میں نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن اس کے گھر پر دھاوا بول دیا ، لڑکی کی ماں موقع پر ہی جان سے گئی، اور بعدازاں ملزم بھی اپنے کمرے سے بے جان حال میں پڑا مل گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ رانا عمران کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ تھانہ قبولہ کی حدود جھگیاں موضع چوغطہ میں پیش آیا، جہاں ناصر نامی نوجوان اپنے محلہ کی ایک لڑکی ثمرین سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ طے کر دی، لڑکی کی آج بارات آنی تھی کہ ناصر نے لڑکی کے گھر پر دھاوا بول دیا ، جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی جاں بحق ہو گئی۔ایس ایچ او کے مطابق واردات کے بعد ناصر نامی نوجوان فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد نوجوان وہ اپنے کوارٹر میں بے جان حالت میں ملا ، اس نے واردات کے بعد خود بھی موت کو سینے سے لگا لیا ۔