عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی کے اضافی عہدہ چھوڑنے کی میری درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ معاون خصوصی کے اضافی عہدہ چھوڑنے کی میری درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں، عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ معاون خصوصی کے اضافی عہدہ چھوڑنے کی میری درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ عاصم سلیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لینے کی درخواست کی جسے وزیراعظم نے منظورکرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *