عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے نام خصوصی پیغام

لاہور (ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ریکارڈ قائم کردیا۔گزشتہ دنوں گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے

بے حد پسند کیا گیا۔عاطف اسلم اور اہلیہ کی تصویر پر جہاں محبت بھرے تبصرے کیے گئے تو وہیں اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد لائکس بھی آگئے۔جبکہ مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے گلوکار سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے ہیں اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر نہیں کرتے ہیں۔تاہم عاطف اسلم اور سارہ کو ایک طویل عرصے بعد ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی پوسٹ پر لاکھوں لائکس آگئے۔گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کو اپنی ’کوئین‘ یعنی ’ملکہ‘ قرار دیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ گارڈن میں موجود پُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ! مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *