عالمی منظرنامے سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 30نومبر کو نئی دہلی میں ہوگا جس میں شرکت کے لئے نریندر مودی نے عمران خان کو دعوت دے دی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے کانفرنس میں شرکت کے لئے تمام ممبر اور مبصر ممالک کو بھی دعوت دی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے، وزیراعظم کواجلاس میں شرکت کی دعوت روسی صدر کی طرف سے دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر کو منعقد ہوا ، اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدکیا جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اجلاس کی صدارت کریں گے۔ خیال رہے روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جبکہ چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.