عالیہ بھٹ کا حیران کن موقف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان جاری معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور وہ دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کئی مقامات پر دیکھے جاتے ہیں تاہم شادی کی خبروں پر عالیہ بھٹ نے کھل کر جواب دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق

اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کے چرچے کافی عرصہ سے جاری ہیں کیونکہ دونوں گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی اب ان کی شادی کی باتیں بھی شروع ہو گئیں ہیں ۔ بھارتی میڈیا میں ا س سے پہلے خبریں تھیں کہ یہ جوڑا بھی رواں سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا لیکن درحقیقت عالیہ بھٹ ابھی شادی کیلئے تیار نہیں ہیں اور انہوں نے خود اس کااعتراف بھی کر لیاہے ۔رنبیر کپور سے شادی کے مسلسل اٹھتے ہوئے سوالات کو کم کرنے کیلئے آخر کار عالیہ بھٹ نے خاموشی توڑی اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شادی نہیں کریں گی، کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہیں۔معروف ویب سائٹ ” پنک ولا“ کو دیئے گئے خصوسی انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ ہر کوئی مجھ سے کیوں پوچھ رہا ہے کہ میں کب شادی کرنے والی ہوں؟ آپ جانتے ہیں کہ میں صرف 25 سال کی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ابھی شادی کرنا کافی جلد بازی ہوگی۔عالیہ بھٹ نے بتایا کہ وہ جلد شادی نہیں کریں گی، کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہیں۔

Comments are closed.