عامر خان کی اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے بے وفائیوں کی اصل کہانی

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی طرف سے بے وفائی کا الزام عائد کرکے کافی کچھ جھگڑا کیا گیا اور نوبت طلاق تک جا پہنچی۔ یہ جھگڑا سوشل میڈیا پر ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں اس کا چرچا رہا تاہم بعد ازاں دونوں میں مصالحت ہو گئی۔

اب فریال مخدوم نے ایک ڈاکومنٹری سیریز میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو اس بے وفائی پر معاف کر چکی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ عامر خان کی بے وفائی اب ماضی کا قصہ ہے جسے میں اسے فراموش کر چکی ہوں۔فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ”عامر اس وقت بہت نوجوان اور بہت مشہور تھا جب میں نے اس کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی اور پھر اس کے ساتھ شادی کی۔ ہم دونوں اپنے رشتے میں رونما ہونے والے ان تلخ واقعات کو بھلا چکے ہیں۔ اب ہم دونوں ہی کافی تبدیل ہو چکے ہیں اور ہماری سوچ میں پختگی آ چکی ہے۔“ واضح رہے کہ 34سالہ عامر خان پر اس وقت ایک 22سالہ بیوٹیشن کے ساتھ روابط قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جب فریال مخدوم کے ہاں دوسرے بچے کے پیدائش کو ابھی محض 17دن ہوئے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *