عامر لیاقت بمقابلہ ایک حسین خاتون : ، تصاویر ملاحظہ کیجیے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑے۔عامر لیاقت ایک نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں جس کی لائیو نشریات کے دوران انہوں نے دوڑ کی سابق چیمپیئن

نسیم حمیدکے ساتھ دوڑ لگائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کیلئے مڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے اور وہ پکے فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ گرنے کے بعد عامر لیاقت “باؤنڈری لائن” تک گھسٹتے ہوئے گئے۔ اس دوران موقع پر موجود سب افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *