عامر لیاقت پھر پارٹی سے بغاوت پر اتر آئے ۔۔ بڑا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جیت کر ایم این اے بننے والے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے ، سینیٹ انتخابات کیلئے

پولنگ 3 مارچ کو ہو گی تاہم حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں ۔بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے پر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا جس پر پارٹی نے ٹکٹ ان سے واپس لے لیا۔بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی ٹکٹوں کے معاملے پر آوازیں بلندہو گئیں، ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیئے جانے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا،اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *