عبداللہ ہارون کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

 کراچی(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ایشو پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب میں بینظیر بھٹو کی موت کے حوالے سے انکشاف کرونگا

اور سب کچھ بتا دونگا ۔ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ اہم عہدوں سے ریٹائرڈ ہونے والوں کو بعد میں بیرون ملک اہم عہدے دینے کی روایت ختم ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی سرکاری کام کے حکومت سے پیسے نہیں لیتا اور ملک کے فائدے کے لئے کام کرتا ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.