عبرتناک انجام

سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) پیغمبر اسلام ﷺ کے متنازع خاکہ بنانے والا سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس جنوبی سویڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جان سے چلا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کرنے والے کارٹونسٹ لارس ولکس کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی

جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی چل بسے ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ٹرک کے ساتھ ٹکر کے نتیجہ میں کار میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اور کارٹونسٹ سمیت تینوں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ سویڈن کے کارٹونسٹ کی عمر 75 سال تھی اور وہ متنازع خاکہ بنانے کے بعد پولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔پولیس نے اتوار کوجان بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی لیکن بعدازاں ولکس کی پارٹنر نے ڈیجنز نیہٹر اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے کہ اس میں کسی کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہو۔

Comments are closed.