عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) کی دیوار میں نقب لگا دی ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ ان اراکین کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع و حلقوں سے تھا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے خود رابطہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سے

گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی، لیگی منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *