عثمان بزدار کے انتہائی قریبی عزیز ایم پی اے نے استعفیٰ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی سے ایک بڑی خبر یہ آئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم پی اے چوہدری اقبال گجر نے اپنا استعفیٰ اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے ، چوہدری اقبال گجر مسلم لیگ (ن) کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے صاحبزادے احسن جمیل گجر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے

منہ بولے بھائی اور انکی بہو خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست ہیں ۔ اقبال گجر نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ملک مشکلات سے دوچار ہے ، ضرورت کی اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں اس لیے سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑانے کے مشن سے اپنا استعفیٰ اعلیٰ قیادت کو بھجوا رہا ہوں ۔ یاد رہے کہ حکمران جماعت کا دعویٰ ہے کہ (ن) لیگ کے کئی ایم پی ایز انکے ساتھ ملاقات کرکے استعفے دینے سے انکار کر چکے ہیں ، مگر اقبال گجر کا استعفیٰ کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے ۔

Comments are closed.