عثمان مرزا کن کاروباروں کا مالک نکلا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لڑکا لڑکی کو زدوکوب کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا نے واقعہ کے بعد بھی دونوں کا پیچھا جاری رکھا اور وارننگز دےکے مختلف اوقات میں لاکھوں روپے بٹورے۔خطرناک ہتھیاروں کی نمائش کرنے والا، حبس بے جا میں رکھنے والا،بے لباس کرنے اور پھر غلط کاری کا نشانہ بنانے والا،

گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا تو راز کھلا کہ سارا قصہ یہیں ختم نہیں ہوا تھا۔عثمان مرزا نے غلط کاری کے بعد بھی لڑکے اور لڑکی کا پیچھا جاری رکھا، وارننگز دے کر مختلف اوقات میں لاکھوں روپے بٹور لیے لیکن حیرت انگیز طور پر اسلام آباد پولیس کی نظروں میں 42 سالہ عثمان مرزا کا ریکارڈ ’صاف‘ تھا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے گریجویٹ عثمان مرزا کی ابتدائی تعلیم سعودی عرب کی ہے، جہاں اس کے والدین مقیم تھے، والد ابرار مرزا نے دو شادیاں کر رکھی ہیں، ایک بھائی طالب عالم اور اس کیس میں شریک ملزم ہے۔سیکٹر آئی ایٹ، اسلام آباد کا رہائشی عثمان مرزا کار شورومز کا مالک ہے، لڑکے اور لڑکی کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو قانون کے ہاتھ جلد اس تک پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلے تو اس نے روایتی اکڑ اور دھونس دکھانے کی کوشش کی تاہم بات نہ بنی تو منتوں ترلوں پر آیا۔اب معاملہ عدالت میں زیرِسماعت ہے اور متاثرین ہی نہیں معاشرے کے سبھی طبقات کی نگاہیں عثمان مرزا کے بارے میں فیصلے کی منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *