عثمان مرزا کے حوالے سے راولپنڈی کی ایک اور خاتون کے انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی زدوکوب کرنے سے متعلق عثمان مرزا کیس میں ایک اور متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اس متاثرہ خاتون نے نجی ٹی وی چینل سے رابطہ کرکے بتایا کہ عثمان مرزا کافی عرصہ مجھے تنگ کرتا رہا۔

خاتون نے بتایا کہ عثمان مرزا نے سوشل میڈیا پر مجھے میرے گھر کا ایڈرس، موبائل نمبر بھیجا اور کہا کہ اس کے پاس میری تمام ذاتی معلومات ہیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا نے وارننگ دی تھی کہ دوستی نہیں کرو گی تو گھر پہنچ جاؤں گا۔اس خاتون نے بتایا کہ عثمان مرزا لمبے عرصے تک اسے ڈراتا اور وارننگز دیتا رہا۔اس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم راولپندی کو درخواست دی تھی تاہم اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *