عدالت سے اداکارہ میرا کے لیے بڑا حکم جاری

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی ایک عدالت نے اداکارہ میرا کو جواب دینے کا آخری موقع دے دیا۔سول کورٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف دھوکا دہی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہیں اگلی سماعت پر جواب دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔عدالت نے اگلی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی،

اداکارہ پر دھوکا دہی کےذریعے گھر نام کرنے کا کیس زیر سماعت ہے۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو کہا کہ اداکارہ میرا نے ڈیفنس میں دھوکا دہی سے گھر اپنے نام کرایا ہے، اس لیے عدالت اداکارہ کے کاغذات کالعدم قرار دے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *