عدالت میں جج صاحب نے میاں شہباز شریف کو ایسی بات کہہ دی کہ ہر طرف قہقہے گونج اٹھے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی‘ جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس

کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے حاضری مکمل کروائی۔سماعت کے آغاز پر نیب کے گواہ تنویر حسین کے بیان پر وکلاء کی جرح شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے فاضل جج سے استدعا کی کہ میاں شہباز شریف بیٹھنا چاہتے ہیں عدالت اجازت دے۔جج نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے جج صاحب۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ہے، اس پر کمرۂ عدالت میں قہقہےگونج اٹھے۔

Comments are closed.