عدالت میں عائشہ اکرم واقعہ کے ملزم کے ساتھ پیش آیا انوکھا واقعہ

لاہور (ویب ڈیسک) مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی کے معاملے کے ملزم کو عدالت میں زدوکوب کردیا گیا ہے۔عائشہ اکرم سے بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کا ملزم ضمانت کے لیے عدالت آ یا تھا کہ اس کے ایک اور کیس میں مخالفین نے اس کو زدوکوب کر ڈالا ۔

ملزم اختر علی کے خلاف تھانہ انارکلی میں لوٹ مار کا مقدمہ درج ہے۔ملزم اختر علی بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ والے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے سیشن کورٹ آیا تھا کہ وہ مخالفین کے ہتھے چڑھ گیا۔مخالفین نے ملزم اختر علی کو زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *