عدالت نے بابر اعظم کے حوالے سے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی بابر اعظم کے حوالے سے اہم خبر ، سیشن عدالت نے خاتون کو تنگ کرنے پر بابراعظم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ مختار

نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی پی او لاہور کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔حامزہ مختار نامی خاتون نے سی سی پی او لاہور کو ایک درخواست میں فریق بناتے ہوئے کہا کہ ملزم بابر نے انہیں شادی کے بہانے 2012 سے مستقل شرمناک حرکت کانشانہ بنایا اور اس دوران وہ امید سے ہوگئی تو ملزم نے اسکا ابارشن بھی کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر کے اندرا ج کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہ کی۔درخواست میں تھانہ نصیر آباد پولیس کو بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments are closed.