عدالت نے دونوں کو حیران کن مشورہ دے دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) گھریلو لڑائی کیس میں عدالت نے مشہور میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شیلنی تلوار کو آپس میں صلح کا مشورہ دے دیا ہے جس پر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ نے جواب دیا کہ اس بارے میں ہم سوچیں گے۔دہلی کی مقامی عدالت میں

یو یو ہنی سنگھ کے خلاف اہلیہ کو زدوکوب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار پہلی مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے چیمبر میں ہوئی۔عدالت نے اہلیہ شیلنی تلوار کو وکیل کی موجودگی میں سسرال سے اپنا سامان اٹھنے اور سامان کی ویڈیو اور فہرست بنا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر شیلنی کے گھر اور ان کی جانب سے دائر 20 لاکھ روپے کے ہرجانے پر بحث کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے دونوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ آپس میں صلح کرلیں تو بہتر رہے گا۔ دوسری جانب یو یو ہنی سنگھ نے اپیل دائر کی ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ کی جائے۔خیال رہے کہ شیلنی تلوار نے شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر نشانہ بنانے اور لڑکیوں سے ریلیشنز کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ کیس کی گزشتہ دونوں سماعت میں گلوکار پیش نہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.