عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی فلم انڈسٹری میں انٹری ۔۔۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک)عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جلد فلموں میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔بولی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں، چند روز قبل انہوں نے اپنے والد کی سالگرہ پر اپنے

والد والدہ اور چھوٹے بھائی کی ویڈیو شیئر کی تھی اور اب انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادکاری سے متعلق عرفان خان کی دستخط شدہ کتاب ’’ایکٹرز ان ایکٹنگ‘‘ شیئر کرتے ہوئےاپنے چاہنے والوں کو پیشکش کی۔عرفان خان کے بیٹے کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے متعدد سوالات کیے گئے جس پر بابل خان نے انتہائی سمجھداری سے تمام سوالات کے جوابات دیے۔ایک مداح نے پوچھا کہ آپ اداکاری کے میدان میں کب قدم رکھ رہے ہیں جس پر بابل خان نے جواب دیا کہ میں تو پہلے سے ہی اس میدان میں ہوں لیکن جہاں تک فلم میں جلوہ گر ہونے کی بات ہے تو اس کے لیے میں اپنی پڑھائی مکمل ہونے کا انتظار کررہا ہوں اور اس کے بعد دیکھوں گا کہ مجھے کیا مواقع میسر آتے ہیں۔ایک اور مداح نےلکھا کہ آپ بہت اچھے ہیں اور ہم آپ کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *